سائنسدانوں کی رائے میں چاند پر گاؤں یا بستی بسانے کا خواب سال 2030 تک حقیقت میں بدل سکتا ہے۔
سائنس الرٹ ویب سائٹ پر شائع خبر کے مطابق حال ہی میں ہالینڈ میں ہوئے یورپی خلائی ایجنسی (آئی ایس اے) کی "2020-2030 تک چاند پر بین الاقوامی سمپوزیم" میں سائنسدانوں
اور ماہرین نے امید ظاہر کی اگلی دہائی میں مسافروں کے لئے چاند پر گاؤں بسانے کا خواب پورا ہو سکتا ہے۔
ان کے مطابق چاند پر گاؤں بسانے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ آنے والے وقت میں مریخ اوردوسرے سیاروں کےلئے انسان کےسفر کے لئے درمیانی قیام (اسٹاپ اوور) کے طور پر کام کرے گا